کراچی،5 اپریل کو دنیا کے 25 ممالک میں راجپوت کلچر ڈے منایا جائیگا،آریا
آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن (آریا)کے چیئرمین کنور قطب الدین نے کہا ہے کہ ہم زبان کی بنا پر نفرت کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں,ہمارا سلوگن تعلیم بڑھاؤ غربت مٹاؤ ہے,پاکستان کی 65 فیصد آبادی راجپوت ہے,پشتو اور سندھی زبان بولنے والے ا کثر راجپوت ہیں، ہم سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،راجپوت قوم کو مختلف زبانوں میں تقسیم کیا گیا جسے ہماری تنظیم نے ختم کردیا ہے,کنور قطب الدین نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی راجپوت ہے جبکہ سندھ کی 80 فیصد آبادی راجپوت قوم سے تعلق رکھتی ہے۔
آریا کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈی این اے باقی قوموں سے الگ ہے،راجپوت بہادر قوم ہے،قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر قدیر خان سمیت 9 نشان حیدر حاصل کرنے والے بہادر سپوت راجپوت تھے،پشتو اور سندھی زبان بولنے والے ا کثر راجپوت ہیں، ہم سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم نے نفرتوں کی دیوار گرادی ہے۔
کنور قطب الدین کا مزید کہنا تھا کہ 5اپریل کو دنیا کے 25 ممالک سمیت ملک بھر میں راجپوت کلچر ڈے منایاجائے گا جبکہ کراچی پریس کلب میں 250 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا جائیگا۔