اسلام آباد،جلد آصف زرداری نا اہل ہوجائیں گے،خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری سے اظہار لاتعلقی کا مشورہ دے دیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ سابق صدر جلد نااہل ہو جائیں گے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا قوم کو مبارک ہو آج آصف علی زرداری کو نوٹس جاری ہوگیا، جتنی بھی شہادتیں ہیں وہ چوروں کی طرف جا رہی ہیں، امید کر رہا ہوں اب یہ نہیں بھاگیں گے۔
پی ٹی آءی رہنما نے مزیدکہا جو کیس نظر آرہا ہے جلد آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی والوں کی چیخیں نکلنے والی ہیں، پیپلزپارٹی کی اس بات پر بھی چیخیں نکلنی چاہیں کہ خورشید آج سندھ کے سب سے بڑے زمیندار کیسے بن گئے، خورشید شاہ ایک محکمے میں میٹر ریڈر ہوا کرتے تھے۔