Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 04, 2019 08:38 pm views : 492

Location : IHC

Islamababd- IHC issues notice to Asif Ali Zardari in disqualification case
  • Urdu

اسلام آباد، ہائیکورٹ نے نااہلی کی درخواست پر سابق صدر آصف علی زرداری کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی کی درخواست پر سابق صدر آصف علی زرداری کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی آصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سیاسی تنازعات پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں، درخواست گزار پہلے اس پر مطمئن کریں کہ ایم این  اےکی نااہلی کے لیے کسی اور فورم پر کوئی معاملہ زیر التوا نہیں۔درخواست گزار عثمان ڈار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کی نااہلی ان دستاویزات کی بنیاد پر مانگ رہے ہیں جو الیکشن کے بعد سامنےآئیں، یہ نیویارک کے متعلقہ شعبہ سے تصدیق شدہ اور نوٹرائزڈ ڈاکومنٹس ہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو کہا جو وقت آپ پارلیمنٹ کے بجائے ادھر لیں گے وہ دیگر کیسز پر لگنا چاہیے، پارلیمنٹ اس متعلق خصوصی کمیٹی بھی بنا سکتی ہے۔وکیل عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت نااہلی کی درخواست دائر کی ہے، ہم آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آصف زرداری کی نااہلی مانگ رہے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا 'کیا آصف زرداری کے مدمقابل پی ٹی آئی کا امیدوار تھا اور کیا آصف زرداری کے کسی مدمقابل امیدوار نے انتخابی عذرداری دائر کی؟۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے سیاسی تنازعات پارلیمنٹ میں حل ہونے کرنے چاہئیں، اس عدالت میں 18 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں،  امریکی جج نے لکھا کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved