لاڑکانہ، ہم اسلام آباد جائیں گے تو واپس نہیں آئیں گے ،آصف زرداری
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجادیا، انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے تو واپس نہیں آئیں گے ۔
گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹوکی شہادت کو40سال ہوگئےلیکن کل کی بات لگتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ، فکرفلسفہ آج بھی زندہ ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ک۔
اسلام آباد چلیں اور ان کو نکالیں، ہم اسلام آباد جائیں گے تو واپس نہیں آئیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ دوستوں تیارہوجاؤ، انہیں گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔