Apr 04, 2019 11:35 pm
views : 343
Location : Garhi Khuda Bakhsh
Larkana- PM Imran terrorising people with price hike, says Bilawal
لاڑکانہ، تحریک انصاف حکومت نے جھوٹ کے علاوہ کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا،بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹورداری نے کہا ہے کہ جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے انہیں تاریخ سبق سکھاتی ہے، 1971 کے بعد بھٹو نے ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کے محروم طبقات کی امیدوں کا قتل ہوا، آج کے دن منتخب وزیراعظم کو سولی پر لٹکایا گیا، ملک کے ہر شخص سے آج، ہرادارے سے سوال پوچھ رہا ہے کہ بتاو غریبوں کے محافظ کو قتل کیوں کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا نظریہ نہیں بدلا، تمھارا بیانیہ بدلتا رہتا ہے، تاریخ نے ہمیں کل بھی سرخرو کیا، آج بھی ہوں گے، تم اپنی سازش جاری رکھو میں اپنی کوشش جاری رکھوں گا، فیصلہ عوام اور تاریخ کی عدالت کرے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پھرمیدان میں اترنے کو تیار ہیں، وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے قیام میں پیپلزپارٹی کی جدوجہد شامل ہے، پیپلزپارٹی ضائع نہیں کرے گی، اگر آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو اس آمر جیسا حال ہوگا ۔
اچیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا یہ کٹھ پتلی کہتا ہے سندھ کی ضرورت نہیں، ہم جانتے ہیں اسے سندھ نہیں، سندھ کے وسائل چایئں، آج بھی سندھ کے 120 ارب پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، ڈاکہ ڈال کر بیٹھا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے جھوٹ کے علاوہ کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا،یہ وزیر ہے یا معاشی دہشتگرد، کسانوں،مزوروں اور بے روزگاروں کا قتل کررہا ہے،جب حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو نیب گردی شروع ہوجاتی ہے، بے نامی اکاونٹس صرف قصے اورالزامات ہیں، یہ صرف کردارکشی ہے، یہ احتساب نہیں، انتقام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتا ہوں احتساب کے نام پر انتقام نہ کرو، احتساب کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہ بناو، اس نام کے پیچھے اپنے گناہ مت چھپاو، جب پوچھتا ہوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں ہورہا، وزیروں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے کیوں ہیں تو مجھے ملک دشمن قراردینے کی تحریک شروع کی جاتی ہے، میں پوچھتا ہوں ملک دشمن میں ہوں یا وہ وزیر ہیں جو دہشتگردوں کی گود میں بیٹھے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالت سے انصاف نہیں ملا لیکن پھر بھی امید رکھتے ہیں، کب ہمیں انصاف ملے گا، جب تک بھٹو کے قتل کا انصاف نہیں ہوگا، نظام عدل کو اپنی اصلاح کرنی ہوگی،ہمیں اسی عدالت سے انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کے آئین کو ختم کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، کیا ہم نیب سے ڈرجائیں گے،ہم ظلم کی ہر طاقت سے ٹکرائیں گے۔ عوام یقین رکھیں میں ان کے ساتھ ہوں، ہم ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔