Apr 04, 2019 11:54 pm
views : 465
Location : Different Places
GTA home sales flat in March, prices edge up.
ٹورنٹو میں مکانات کی قیمتوں میں اضافہ
گریٹر ٹورنٹو میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں گراوٹ کے باعث خطے کے رئیل اسٹیٹ بورڈ نے گروی کے سخت اسٹریس ٹیسٹ پر نظرثانی پر زور دیا۔ ٹورنٹو رئیل اسٹیٹ بورڈ کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹریس ٹیسٹ کی شرائط اور گروی پر قرض کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات پر نظر ثانی کی جانی چاہئے۔ بورڈ کا کہنا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی قرضوں کے حصول اوراوور ہیٹڈ مارکیٹ پر قابو پانے کیلئے متعارف کرایا گیا ٹیسٹ اسٹریس گروی کیلئے اہل بننے میں چند خریداروں کی قابلیت کو محدود کررہا ہے۔ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان مارچ میں گھروں کی فروخت میں کمی ریکارڈ ہونے کے بعد کیا گیا۔ مارچ میں فروخت کی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.5فیصد زائد ہے۔بورڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار کیسن مرسر کا کہنا تھا کہ2016اور 2017کی ریکارڈ سطح کے مقابلے میں فروخت نمایاں طور پر کم ہونے کے باوجود فہرستوں کی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ جی ٹی اے بھر میں دستیاب فہرستوں کیلئے خریداروں کے درمیان مقابلہ اب بھی ہے جو کہ گھروں کی قیمتوں کی حمایت کرتا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے بے گھرجیسے مسئلے سے نمٹنے کیلئے میونسپل زمین کی منتقلی کے ٹیکس میں مجوزہ اضافے کے حوالے سے بھی خدشات پیدا کردیے ہیں۔