Apr 04, 2019 11:55 pm
views : 481
Location : Domestic Place
'We have to make difficult choices' No regrets in SNC-Lavalin affair, Wilson-Raybould and Philpott say.
ٹروڈو کیخلاف کھڑے ہونے سے کوئی پچھتاوا نہیں ،جوڈی ولسن رے بولڈ
سابق کابینہ وزراء جوڈی ولسن رے بولڈ اور جین فلپوٹ کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف کھڑے ہونے کے حوالے سے کوئی پچھتاوا نہیں حتیٰ کہ ان سیاسی مستقبل ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔
ٹروڈو پر براہ راست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ولسن رے بولڈ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ کارروائی میں مداخلت کرنے کی کوشش ایک بے ضمیر عمل ہے۔وزیر اعظم نے دو خواتین کو کاکس سے باہر نکالنے کے اعلان کے دوران کہا تھا کہ اٹارنی جنرل کیلئے بات چیت کو ریکارڈ کرنا ایک بے ضمیر حرکت ہے جس پر جواب دیتے ہوئیولسن رے بولڈ نے کہا کہ پراسکیوٹر کی خودمختاری ختم کرنا ایک بے ضمیر حرکت ہے ، قانون کی حکمرانی کو برقرار نہ رکھنا ایک بے ضمیر عمل ہے اور میں نے ہمیشہ اس موقف کو برقرار رکھا ہے۔
ایس این سی لا ویلن کیس میں مداخلت کیلئے کئی ماہ کے دباؤ کے بعد بات چیت کو ریکارڈ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں کہہ چکی ہوں کہ کسی دوسری صورتحال میں یہ غیر مناسب ہوگا ، میں خود کی حفاظت کررہی تھی۔ مجھے معلوم تھا کہ کچھ بہت خطرنا ک ہے اور کچھ غلط ہونے والا ہے اور میری ملازمت خطرے میں تھی۔مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت خطرناک ہے کہ ٹیپ کے موادکی مخالفت کے طور پر لوگ ٹیپ کی موجودہ ریکارڈنگ پر تو135ہ مرکوز کررہے ہیں۔