ٹورنٹو،موجودہ نقل و حمل کے منصوبوں کی دوبارہ تحریر تاخیر کا باعث بن سکتی ہے،میئر ٹورنٹو
ٹورنٹو کے مئیر جون ٹوری صوبائی حکومت کو خبردار کررہے ہیں کہ شہر کے موجودہ نقل و حمل کے منصوبوں کی دوبارہ تحریر اسکار برو جیسے منصوبوں کی تاخیر کا باعث بن سکتی ہیں۔شہر نے نقل وحمل کی وسعت کی اپ ڈیٹ جاری کی جس میں کئی اہم منصوبوں کے مراحل پر روشنی ڈالی گئی حالانکہ ٹورنٹو کے افسران اورڈوگ فورڈ حکومت صوبے کے سب ویز کی اپ لوڈنگ کے لیے مذاکرات کررہی ہے۔
ٹوری کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی زندگی کاایک اہم لمحہ ہے کیونکہ ہمارے پاس نقل و حمل کا منصوبہ ہے۔ اسے کئی مرتبہ منظور کیا گیا ہے اور اس میں بڑے پیمانے پر فنڈنگ بھی کی گئی ہے۔کوئنز پارک میں نقل وحمل کے وزیر جیف یوریک کا کہنا ہے کہ عوام آئندہ ہفتے کے بجٹ میں ٹورنٹو میں نقل وحمل کیلئے انکی حکومت کا منصوبہ دیکھ سکیں گیس۔ تاخیر کے امکان کے حوالے سے یوریک نے کہا کہ متعدد منصوبوں میں بجٹ بہت زیادہ ہے اورابھی شیڈول کے مطابق نہیں ہیں۔