Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 05, 2019 04:37 pm views : 432

Location : Model Town

Lahore- NAB raids Shehbaz Sharif's Model Town residence to arrest Hamza
  • Urdu

لاہور،محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں ، ہمیں نہ ڈرائیں،مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، حمزہ شہباز

نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ،مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی۔
 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں ، ہمیں نہ ڈرائیں،مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں، مشرف کےاحتساب کو بھی بھگتا، آپ ایسی حرکتیں کرتے رہیں، ہم سرخرو ہوتے رہیں گے۔
نیب ٹیم کے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گھر کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاقوم نے دیکھا چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کیاگیا، لاکھوں ووٹ لیکر آئے ،اللہ کی مہربانی سے، ہم سے پہلے انسان ، پاکستانی ہیں، محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گردہیں، جیسے  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے آج ویسے کیاگیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا پشاورمیں میٹروبس میں کرپشن کی گئی انہیں کوئی پوچھنے والانہیں، گرفتاری ہوتی ہے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ہوتی ہے، گرفتار کرنا ہے تو کریں لیکن کوئی قانون بھی ہوتاہے۔
شہباز شریف کے صاحبزادے نے کہا عدالت کا آرڈر ہےگرفتاری سے 10دن پہلے آگاہ کرناہوگا، نیب کے ایک کال اپ نوٹس پر پیش ہوتے ہیں توتماشہ کی کیا ضرورت  تھی، آج نیب نےایک شرمناک حرکت کی ہے، نیب کا آج کا جو اقدام ہے یہی صورتحال تاجر کیساتھ بھی ہورہاہے۔
حمزہ شہباز نے کہا مشاورت کےبعدآئندہ کالائحہ عمل طےکریں گے، نیب رویے سے بریگیڈیئر نے خودکشی کرلی ہرفورم پر چیلنج کریں گے، نیب نے آج ہائی کورٹ کےفیصلےکی دھجیاں اڑائی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا معیشت سےمتعلق روزانہ خوفناک خبرپڑھتےہیں، ڈالرکوآسمان پرپہنچادیاگیاہے،روپےکی قدرگرتی جارہی ہے، موجودہ حکومت کوشہید نہیں بنانا چاہتے ہیں،عوام کیساتھ کھڑےہیں، یہ حکومت اپنےجھوٹ اورگناہوں کےبوجھ تلےدب جائےگی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved