Apr 05, 2019 05:05 pm
views : 467
Location : Domestic Place
Karachi- Hot Weather, Drinks Demand Increaces.
کراچی،شدید گرم موسم میں مشروبات کی مانگ میں اضافہ
کراچی
میں سورج کی تپش بڑھ گئی ہے ،شہرمیں گرم موسم کے آتے ہی لوگ مختلف مشروبات
کااستعمال کرناشروع کردیتے ہیں ، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لیموں
پانی ،گنے کارس ،پھلوں کے جوس اوردیگر مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے
اورلوگوں کی بڑی تعداد ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کااستعمال کرتی نظرآتی ہے۔
مشروبات
کی دکانوں پر جہاں رش دکھائی دے رہا ہے وہیں شہریوں کی جانب سے بھی مختلف
مقامات پر ٹھنڈے اور میٹھے شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں،شہریوں کا
کہنا ہے کہ سبیل لگانا کار ثواب تو ہے ہی جب کہ اس سے شہریوں کو راحت میسر
آتی ہے جو کہ ایک اچھی روایت ہے۔
ایک شہری محمد شفیع کا کہنا تھا کہ
گرمی بڑھنے سے مشروبات کی مانگ میں اضافہ توہوہی رہا ہے لیکن اس صورتحال
میں غیر معیاری اشیا کا بھی استعمال بڑھ رہا ہے اس حوالے سے ہم سب کو مل کر
کچھ کرنا پڑےگا
محمد وسیم کاکہنا تھا کہ گرمی میں کیلے کا جوس پینامفید ہے جبکہ گرم موسم میں مشروبات کو کثرت سے استعمال کرنا چاہیے۔