واٹر لُو خطے اور ویلنگٹن کنٹری میں منجمد بارشوں کی پیش گوئی
واٹر لُو خطے اور ویلنگٹن کنٹری میں منجمد بارشوں کی پیش گوئی ہے جو کہ نقل
و حمل میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے، انوائرنمنٹ کینیڈا نے بارش کے حوالے سے
خصوصی موسمیاتی بیان جاری کیا ہے، منجمد بارش صبح چھ بجے شروع ہوسکتی
ہے۔بیان کے مطابق منجمد بارش درجہ حرارت بڑھنے سے قبل کئی گھنٹوں تک جاری
رہے گی ۔ بلند سطحوں اور سڑکوں ، فٹ پاتھس اور پارکنگ کے مقامات پر برف
جمنے کا امکان ہے۔ خصوصی موسمیاتی بیان ہیلٹن ہلزاورملٹن کے علاقوں کا بھی
احاطہ کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ لوگ جو ٹورنٹو کا سفر کریں گے انہیں سفر
کے دوران منجمد بارش کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔جمعے کو سات ڈگری درجہ حرارت
کی پیش گوئی ہے ۔ جمعے کو شام میں بارش کا بھی امکان ہے۔ہفتے کے روز درجہ
حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ اور اتوار کو 12ڈگری رہنے کی پیش گوئی ہے۔