اونٹاریو میں طالب علموں کاصوبے کے تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج
اونٹاریو بھر میں طالب علموں نے صوبے کے تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کے خلاف
احتجاج میں کمرہ جماعت سے واک آؤٹ کیا۔ اونٹاریو ہائی اسکول کے طالب علموں
نے اسکول میں کلاس سائز میں اضافے کے منصوبے کے حالیہ اعلان پر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ تجاویز سے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کیلئے
انہوں نے ایم پی پی کو ای میل بھی کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملنے پر
انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔مظاہرے میں شریک ایک طالبہ نے اپنے چند دوستوں سے
اسکا ذکر کیا جس کے بعد واک آؤٹ کا آئیڈیا ذہن میں آیا۔انہوں نے اس تحریک
کی پوسٹ ڈالی جوکہ وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد یہ پوسٹ صوبہ بھر میں واک آؤٹ کی
صورت اختیار کر گئی جن میں ایک لاکھ سے زائد طالب علموں نے اپنے کمرہ
جماعت چھوڑ دیے۔یہ کینیڈین تاریخ میں سب سے بڑا طالب علموں کا احتجاج مانا
جارہا ہے،حکومت کو طالب علموں کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔