باسٹھ فیصد کینیڈین حکومت کی جانب سے جہازوں کا ازخود جائزہ لینے کے خواہاں
ایک نئے سروے کے مطابق دو تہائی کینیڈینز یقین رکھتے ہیں کہ ملک کی ایوی
ایشن اتھارٹی کو امریکی حفاظتی رپورٹس قبول کرنے کے بجائے مسافرطیاروں پر
اسکا ذاتی ٹیسٹ کرنا چاہئے۔کینیڈین میڈیا کے مطابق سروے میں ایک ہزار
کینیڈنز سے آن لائن اور فون پر اس حوالے سے سوال کیا گیاجس میں 62فیصد
لوگوں کا ماننا تھا کہ حکومت کو اسکا ذاتی خودمختار حفاظتی جائزے کرنے
چاہیے جبکہ تیس فیصد کینیڈین یقین رکھتے ہیں امریکی معائنوں کو قبول کرنا
چاہئے۔
یہ اقدام ایک ہفتے قبل کینیڈین حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد عمل میں آیا
جس میں حکومت نے بوئنگ کے دو جہاز تباہ ہونے کے بعد کہا کہ تھا یہ خودمختار
طور پر بوئنگ 737میکس 8طیاروں کی تحقیقات کرے گی۔دس مارچ میں ایتھوپین
ائیر لائنز میکس 8،ادیس اباباسے پرواز بھرنے کے بعد تباہ ہوگیا تھاجس
میں18کینیڈینز سمیت 157لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔پانچ ماہ قبل لوئن ائر میکس ایٹ،
جاوا سی میں تباہ ہوگیا تھا جس میں 189لوگ اپنی جان کی بازی ہارگئے تھے۔