Apr 06, 2019 04:01 pm
views : 477
Location : Domestic Place
Karachi- Shah Latif Message needs to read, CM Sindh.
کراچی، لطیف کا پیغام محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا معاشرہ سیاسی، مذہبی
وثقافتی جارحیت کی جانب گامزن ہے لہٰذا ایسے میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے
پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ لطیف کا پیغام محبت اور بھائی چارے کا پیغام
ہے۔
کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہ لطیف کے پیغام کو سمجھنا بہتری کی علامت ہے،
70 کی دہائی میں میرے والد جب صوبائی وزیر تھے تو مجھے اسکول چھوڑنے جاتے
تھے اور راستے میں شاہ لطیف کے اشعار کو سناتے تھے اور سمجھاتے تھے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سراج میمن کی سندھی لٹریچر کیلئے خدمات
کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اردو بولنے والے بھی سندھ کے لوگ ہیں، انہیں بھی
لطیف کے پیغام کو سمجھنا چاہیے۔
وزیرا علیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کیلئے 162
ارب روپے کی رقم ملنے کی کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ ابھی تک ان اسکیموں کا
ہی پتہ نہیں لگ پایا۔