کراچی،پریس کلب میں راجپوت کلچر ڈے کی پروقار تقریب
ملک بھر
کی طرح کراچی پریس کلب میں بھی راجپوت برادری کی جانب سے راجپوت کلچر ڈے
بھر پور طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں ایک با وقار
تقریب منعقد کی گئی جس میں 250 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں راجپوت
قوم سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے افراد نے بڑی تعداد میں نوجوان و
بزرگ افراد نے شرکت کی ،جو شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں
کراچی پریس کلب پہنچے۔
راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے چیئرمین کنور
قطب الدین کے مطابق دنیا کے 25 پچیس ممالک مین راجپوت ڈے کی تقریب کا
انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آریا کے چیئرمین کنور قطب
الدین کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد دنیا بھر کے راجپوتوں کے ایک کرنا ہے
جبکہ آئندہ بھی اسی جوش و خروش سے راجپوت ڈے منایا جائیگا ۔