کراچی،عقیل کریم ڈھیڈی کو ستارہ امتیاز دیے جانے پر تقریب کا انعقاد
کراچی
پریس کلب میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کو ستارہ امتیاز دیے
جانے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کی
جانب سے عقیل کریم کو اعزای شیلڈ اور ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا
جبکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے کراچی پریس کلب میں نئی عمارت کی تعمیر کا وعدہ
بھی کیا۔
اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پریس
کلب کی اہمیت کا معلوم ہے کیونکہ یہاں سچ بولنے کی آزادی ہے آج تک پریس کلب
نے مجھ سے کوئی کام نہیں لیا،انہوں نے کے پی سی میں نئی بلڈنگ بنانے کا
وعدہ بھی کیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا
کہ تحریک انصاف کے باقی تمام کاموں سے مایوسی ہوتی ہے لیکن تین لوگوں جو
ستارہ امتیاز دیا وہ ایک اچھا کام ہے