اسلام آباد، کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں، فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے
مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں، شریف برادران چاہتے ہیں کہ قانون انکی مرضی کے
مطابق چلے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نےپی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 37 ارب ڈالر سے
ملک میں بڑے بڑے منصوبے لگے، قیام پاکستان سے 2008 تک بیرونی قرضہ 37 ارب
ڈالر تھا، 2018 تک ہمارا قرضہ 97 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، 60 ارب ڈالر قرضے
کا بڑا حصہ ان کی جیبوں میں گیا،عوام کا لوٹا گیا پیسہ ہر صورت واپس لایا
جائے گا۔
انہوں نے کہا گزشتہ حکومت کا ماڈل ٹاؤن واقعہ پر رویہ سب کے سامنے
ہے، حمزہ شہباز گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور گرفتاری نہیں دے رہے، انہوں نے
گھر میں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق کریں،
ملکی مفاد میں جرم کو سیاست کی ڈھال نہ بنائیں، شہباز شریف کیخلاف الزامات
کے ثبوت موجود ہیں، شریف خاندان اور آصف زرداری پر اربوں روپے منی لانڈرنگ
کے الزمات ہیں، سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔
انہوں نے کہا حکومت کے مثبت اقدامات سے معاشی استحکام آ رہا ہے، بیرون ملک
اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم لا رہے ہیں