Apr 07, 2019 04:06 pm
views : 491
Location : Domestic Place
Khanpur- Funeral Prayer of Shaheed Inayatullah.
خان پور،وزیرستان میں شہیدہونے والے پاک فوج کے جوان عنایت اللہ کی نماز جنازہ ادا
خان پور کے رہائشی پاک فوج کے شہید جوان عنایت اللہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔
عنائیت اللہ وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گذشتہ روز شہید ہوگئے تھے انکا جسد خاکی فوج کی نگرانی میں اس کے آبائی علاقے سہجہ بستی لاٹکی میں لایا گیا جہاں مقامی سکول میں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد شہید کو سپردخاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
شہید عنائیت اللہ نے 12 سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور 2 ماہ قبل شہید کی شادی ہوئی تھی عنائیت اللہ 9 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا اہل علاقہ اور لواحقین نے عنائیت اللہ کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔