کراچی،چڑیا گھر کی باؤنڈری وال پر مختلف جانوروں کی پینٹنگز
کراچی زو کی تزئین کا کام جاری ہےجبکہ اس سلسلے میں چڑیا گھر کی باؤنڈری وال پر مخفلت جانوروں کی پینٹنگز بنائی جا رہی ہیں ۔
وزیر بلدیات سندھ اور میئر کراچی کی ہدایت پر کراچی کے علاقے میں قائم قدیم چڑیا گھر کی مرمت کی گئی اور اطراف میں قائم تجاوزات بھی ختم کر دیے گئے۔
چڑیا گھر کی دیوار پر ایسی متاثر کن پینٹنگز بنائی گئی ہیں جو گزرنے والوں کو پر لطف احساس دیتی ہیں۔
سندھ اور بلدیاتی حکومت کے مثبت اقدامات کو گارڈن کے اطراف میں رہنے والوں نے بہت زیادہ سراہا ہے جبکہ چڑیا گھر آنے والے بھی اس اقدام کو قابل ستائش قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فیضان کا کہنا تھا کہ یہاں کا ماحول دیکھ کر بچے بہت خوش ہوئے ہیں جبکہ کراچی کے دیگر پارکس میں بھی اسطرح کے اقدامات کئے جانے چاہئیں.
ایک شہری عبدالباسط کا کہنا تھا کہ میرے بچے پہلے چڑیا گھر کی حالت پر افسوس کرتے تھے تاہم اب یہاں اچھے کام ہو رہےہیں۔
ارحم کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کی دیوار پر مختلف جانوروں کی پینٹنگز دیجھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے جبکہ میں تمام جانوروں کی پینٹنگ کے ساتھ سیلفیاں لوں گا۔