کراچی،پاکستان نے ایک مرتبہ پھر خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔
پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے 100 بھارتی ماہی گیروں کو آج علامہ اقبال ایکسپریس سے لاہور روانہ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جائے گا۔
بھارتی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیل میں بہت خیال رکھا گیا، اپنے ملک جانے پر خوشی ہورہی ہے،رہا ہونے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے نقد رقم اور تحائف دیے گئے۔
پاکستان کی جانب سے 350 کے قریب بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا جا رہا ہے ،پہلئ مرحلے میں سو ماہی گیر رہا کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں دیگر ماہی گیروں کو بھی رہا کیا جائیگا ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے بھارت6ی ماہی گیروں کو رہا کر رہا ہے۔
رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر بابو بھائی بانجی کا کہنا تھا کہ ہمیں 17 مہینے ہوگئے پاکستان میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا بھارت جا کر وہاں کی حکومت کو کہیں گے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات اچھے کرے وہاں کی حکومت اور عوام دونوں اچھے ہیں۔