Apr 07, 2019 08:47 pm
views : 384
Location : Domestic Place
Chakwal- jeep rally to enthral motorists
چکوال، پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام چکوال جیپ ریلی
پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام چکوال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جیپ ریلی منعقد کی گئی،وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے جیپ ریلی کا افتتاح کیا جبکہ صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
چکوال جیپ ریلی کا ٹریک اکیس کلومیٹر جبکہ اس میں چالیس سے زائد ریسرز حصہ لے رہے ہیں،چکوال جیپ ریلی میں کل نو کیٹیگریز ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں سیاحت کے شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے حکومت سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے پر عزم ہےعمران خان کے ویژن کے مطابق کوششیں رنگ لائیں گی اور پاکستان سیاحت کے شعبے بھر پور ترقی کرے گا۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں اور اس کے متعلق منفی پروپگنڈے کا خاتمہ کرنا ہو گاٹورازم کے فروغ سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔