Apr 08, 2019 12:37 pm
views : 473
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran offers Iran full humanitarian assistance for flood relief
اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی ایران کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش
وزیراعظم عمران خان نے ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ
ایران کے عوام بدترین سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری
دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی
ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی امداد کے لئے تیارہیں۔
واضح رہے
کہ ایران میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں 70 افراد جاں بحق،
500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر
رساں ادارے کے مطابق ایران کی تاریخ میں ریکارڈ بارشوں نے 140 دریاؤں اور
نہروں میں سیلابی کیفیت برپا کردی، سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا اور
راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔
سیلاب کے باعث 1400 گاؤں
اور شہروں کے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان
ہو گیا ہے۔ مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف
ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ مختلف بیماریوں
اور وبا کے پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی
پیش گوئی کی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے
کا کہا گیا ہے، ڈیمز، دیاؤں اور نہروں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی
کرالیا گیا ہے۔