Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 08, 2019 09:03 pm views : 469

Location : Different Places

Islamabad- US acknowledges Pakistan's sacrifices in war against terror.
  • Urdu

اسلام آباد، امریکی سینٹ کام کمانڈرکی دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر پاکستانی کر دار کی تعریف

امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر پاکستانی کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیاں قابل تحسین ہیں ،خطے میں قیام کےلئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ جنرل میکینزی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل میکینزی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ جنرل میکینزی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ انھوں نے پاکستان کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ جنرل میکینزی نے وزیراعظم وزیر دفاع سیکرٹری خارجہ آرمی چیف چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ائیر چیف اور نیول چیف سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں جنرل میکینزی نے خطے میں قیام امن کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق جنرل میکینزی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر بھی گفتگو کی اور ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو بھی سراہا۔
امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved