Apr 08, 2019 09:32 pm
views : 497
Location : Different Places
Scheer challenges Trudeau to follow through on SNC-Lavalin lawsuit threat.
اینڈریو شیئر کا جسٹن ٹروڈو کو عدالتی کارروائی کیلئے چیلنج
کنزرویٹو رہنما اینڈریو شیئر نے جسٹن ٹروڈو کو ان پر مقدمہ چلانے کی دھمکی
پرعمل پیرا ہونے کیلئے چیلنج کردیا ۔ اینڈریو شیئر نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو
پر مونٹریال انجینئرنگ کمپنی ایس این سی لاویلن کی قانونی کارروائی میں
سیاسی مداخلت کرنے کا الزام لگایا تھاجس پر وزیر اعظم نے ان پر مقدمہ چلانے
کی دھمکی دی تھی۔کنزرویٹو رہنما نے بتایا کہ انہیں 31مارچ کو ٹروڈو کے
وکیل جولیان پورٹر کی جانب سے خط موصول ہوا تھا جس میں وزیر اعظم کا نام
بدنام کرنے کے جرم میں ان پرمقدمہ چلانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ نیوز کانفرنس
میں شیئرنے بتا یا کہ وہ انکی جانب سے مسٹر ٹروڈو پر کی جانے والی ہر ایک
تنقید پر ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹروڈو کو لگتا ہے کہ ان کا
میرے خلاف کیس بنتا ہے تو میں انہیں فوری طور پر یہ قدم اٹھانے کا کہوں گا۔
یہ عوامی مفاد کا فوری معاملہ ہے اور اسکی سماعت قانون کے مطابق ہونی
چاہئے جہاں لبرلز کاکارروائیوں پر کوئی کنٹرول نہیں ۔ شیئرنے کہا کہ وہ
کھلی عدالت میں حلف کے تحت کئی گھنٹوں تک ٹروڈو کی گوائی کے منتظرہیں۔انہوں
نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹروڈو صرف ہانک رہے ہیں۔ انہوں نے اس قانونی
کارروائی کو غنڈہ گردی کی کوشش قرار دی جس کا مقصد حکومت سے جواب طلب کرنے
کیلئے اپوزیشن کو اسکاآئینی فرض پورا کرنے سے روکنا ہے اور ان لوگوں کو
خاموش کرانا ہے جو جسٹن ٹروڈو کے خلاف کھڑے ہیں اور سچ جاننا چاہتے ہیں۔ایک
بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ شیئراور انکی پارٹی بار بار غلط اور
ہتک آمیز بیانات دیتی ہے۔ ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ مکمل طور پر غلط
اور توہین آمیز بیان بازی کے نتائج ہوتے ہیں۔