Apr 10, 2019 05:27 pm
views : 484
Location : Governor House
Karachi- ICAP Ogranize World Women Day Ceremony
عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے تحت تقریب کا انعقاد
عالمی
یوم خواتین کے سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی سی
اے ویمنز کمیٹی کے تحت گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں آئی کیپ
کے صدر جعفر حسین سمیت گنتی کے چند مرد بھی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے
موجود تھے،چیئرپرسن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی آئی کیپ حنا عثمانی نے
اپنے خطاب میں کہا کہ آئی کیپ نے خواتین کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے اور
کونسل میں موجود مرد اراکین کی وجہ سے پہلی بار سی اے ویمن کمیٹی قائم
ہوئی,انہی کوششوں کی وجہ سے آئی کیپ کی آٹھ فیصد رکنیت خواتین کے پاس ہے
اور سی اے تعلیمی نظام میں اب 18 فیصد نئی خواتین گریجویٹ شامل ہیں۔
عالمی
مالیاتی ادارے کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے حنا عثمانی نے کہا کہ اگر
پاکستان میں خواتین کو معاشی میدان اور لیبر فورس میں برابری کے مواقع ملیں
تو مجموعی قومی پیداوار میں 30 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ
کام کی جگہوں پر خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع اور ہراسگی سے آزاد ماحول
فراہم کے ساتھ ڈے کیئر جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
صدر آئی کیپ جعفر
حسین نے کہا کہ آئی کیپ نے خواتین کو تعلیم اور ملازمتوں میں یکساں مواقع
فراہم کر ر کھے ہیں جس سے اس پیشے میں خواتین کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے.
دوسرے اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے،اس موقع پر خواتین کو معاشی
میدان میں درپیش مسائل اور ان کے حل پر مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔