Apr 10, 2019 06:31 pm
views : 465
Location : Different Places
Islamabad- Thank you people of Pakistan for the wonderful 2 yrs in ur beautiful country! Happy to come back to travel,Martin Kobler
اسلام آباد،جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان سے روانہ
جرمن
سفیر مارٹن کوبلر پاکستان سے روانہ ہوگئے، اپنے الوداعی پیغام میں انھوں نے
کہا خوبصورت پاکستان کےعوام کا شکریہ، پاکستان میں دوبارہ سیرکےلیےآنے میں
خوشی ہوگی، پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق جرمن
سفیر مارٹن کوبلر مدت ملازمت مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہوگئے، مارٹن
کوبلرپروازکیو آر633 سےبراستہ دوحہ جرمنی روانہ ہوئے، جرمن سفیر کا جاتے
جاتے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور اسلام آبادایئرپورٹ پر سیلفیاں
بھی بنوائیں۔
پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے روانگی سے اسلام
اباد ائیرپورٹ سے الوداعی ٹوئٹ میں کہا دو سال پاکستان میں رہا، خوبصورت
پاکستان کے عوام کا شکریہ، پاکستان میں دوبارہ سیرکےلیےآنے میں خوشی ہوگی،
پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔
یاد رہے مارٹن کوبلر نے دس اگست
دوہزار سترہ کو بطور سفیرپاکستان میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سنبھالیں اور
پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے، مارٹن کوبلر نے پاکستانی کھانوں سے لیکر
ثقافت، سیاحت اور اردو زبان کو خوب فروغ دیا،مارٹن کوبلر ٹرک آرٹ سے سجی
تحفے میں ملنے والی ویسپا بھی ساتھ لے کر گئے جبکہ پاکستان میں جلیبی،
قلفی، پائے سے لے کر بریانی تک کے مارٹن نے خوب چٹخارے لیے۔