کینیڈین حکومت کی امریکی مصنوعات پر نئے ٹیرف لاگو کرنے کی تیاری
کینیڈین
حکومت امریکی مصنوعات پر نئے ٹیرف لاگو کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس میں
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدلہ لینے والی فہرست میں اسٹیل اور ایلومینیم پر
امریکی ٹیرف کو ختم کرنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹراپ کو قائل کرنے میں جدوجہد
کی ہے۔
کینیڈا کی خارجہ امور کے وزیر کرسچیافری لینڈ نے کہا کہ حکومت
ٹیرفس میں ایک توازن تلاش کر رہی ہے جس کے اثرات کینٰدا میں کم سے کم اور
امریکہ میں زیادہ ہوں۔
فری لینڈ نےصحافیوں کو بتایا کہ "ہم بالکل دیکھ
رہے ہیں، جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں،کہ کس طرح سے ہم انتقامی فہرست کو
زیادہ اثراندا بنا سکتے ہیں
ابتدائی طور پر امریکی صدرٹرمپ نے نافٹا کے
مذاکرات میں اس کے سٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کو صرف آلات تک محدود کرنے کی
تجویز دی تھی،لیکن اب انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق میں ایک مؤثر پالیسی کا
اندازہ رکھتے ہیں،اور چاہتے ہیں کہ نافٹا مذاکرات جلد کسی نتیجے پر پہنچ
جائیں۔