Apr 10, 2019 10:32 pm
views : 477
Location : Greenwich University
karachi- Greenwich University Organizes World Women day Ceremony
کراچی،کراچی ایڈیٹرز کلب اور گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی تقریب کا انعقاد
کراچی
ایڈیٹرز کلب اور گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی
مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں
خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
اس موقع پر
مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات
سرانجام دے رہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں حکومتی سطح پر مزید اقدامات کی
ضرورت ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندسے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے
صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے جبکہ
گرین وچ یونیورسٹی کا شکریہ ادا کروں گی کہ انتی کامیاب تقریب منعقد ہوئی۔
ایگزیکٹو
ایڈیٹر کراچی ایڈیٹرز کلب منظر نقوی کا کہنا تھا کہ چیلنجز ،مواقعوں اس پر
تمام مقررین نے کھل کر اظہار کیا جیسا کہ علامہ اقبال نے کہا ہے کہ وجود
زن سے ہے کائنات میں رنگ ہماری مائیں بہنیں بہویں اور بیٹیا اس تصویر کا
حصہ ہیں۔
سینیئر تجزیہ نگار مختار بٹ کا کہنا تھا کہ گاؤں میں رہنے والی
خواتین کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے چھوٹی عمروں میں بچیوں کی شادیا ونی
جیسی رسمیں تشویشناک ہیں۔
اگر کسی عورت پر ظلم ہوتا ہے تو اسے تھانوں سے
بھی انساف نہین ملتا،ستر سال ہونے کے باوجود تھانوں کا کلچر تبدیل نہیں
ہوا صرف وردیاں تبدیل ہوتی ہیں۔
مبشر میرخواتین کو مواقع دینے اور اور
ان پر اعتماد کے ھوالے سے سیمینار میں جو گفتگو ہوئی وہ قابل ستائش ہے جبکہ
امید کرتا ہوں کہ معاشرہ ان پر عملدرآمد بھی کرے گا۔