کراچی، گداگری کے خلاف کریک ڈاون پر خواجہ سرا سراپا احتجاج
گداگری کے خلاف کریک ڈاون پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے۔
پریس
کلب کے باہر خواجہ سراؤں کی نمائندہ تنظیم جینڈر انٹر ایکٹیو الائنس تحت
کیے گئے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا شریک ہوئے،مظاہرے میں شریک
کواجہ سراؤں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پر انکے مطالبات درج
تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ سندھ حکومت خواجہ سراؤں کو نوکریوں میں انکا کوٹہ دے اور انکے روزگار کا مناسب انتظام کرے۔
چیئر
پرسن جیا بندیا رانا نے کہا کہ شہر بھر کے سگنلز اور دیگر مقامات پر
گداگری پر پابندی کی وجہ سے ان گنت خواجہ سراوں کی گرفتاریاں ہوئیں،اور
انھیں اس شرط پر لاک اپ سے رہائی ملی کہ اب وہ گداگری کے پیشے سے مستقل
تائب ہوجائیں،مگر موجودہ پابندی کی وجہ سے گرفتاریوں کے خوف سے خواجہ سرا
فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے۔
مظاہرے
میں شریک ایک کواجہ سراکا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو کام کرنے میں بہت سی
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب کواجہ سرا بھیک مانگتے ہیں تو انہیں
وہاں سے بھی روکا جاتا ہے۔