Apr 11, 2019 02:05 pm
views : 462
Location : Domestic Place
Islamabad- Mobile Medical Camp for Police
اسلام آباد،پولیس میں ضعیف اور بیمار افسران و اہلکاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام
آباد پولیس میں ضعیف اور بیمار افسران و اہلکاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے
پولیس لائن میں افسران اور اہلکاروں کی سہولت کے لئے ہیپاٹائٹس اے، بی اور
سی اور ٹی بی کی تشخیص کے لیے میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا، کیمپ میں کیے
گئے 50 اہلکاروں کے خون کی تشخیص میں پانچ اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت نکل آئے
جن کے خاندان کی بھی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ ان کا علاج بھی کرایا جائے گا۔
اس
موقع پر وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم سے جو وعدہ کیا تھا
وزیراعظم نے پورا کر دیا ہے،صحت کے حوالے سے اقدام کر رہے ہیں وزیر اعظم نے
جہاں بھی خطاب کیا تو پیغام دیا کہ پاکستانی کو عزت دیں پولیس سے وعدہ تھا
کہ پولیس کو صحت کی سہولیات دیں گے پورا کر دیا۔
وزیر صحت عامر محمود
کیانی نے کہا کہ میڈیکل کیمپ سے 12 ہزار پولیس اہلکار مستفید ہوں گے، کسی
پولیس اہلکار کو بیماری کی نشاندہی ہوئی تو اس کا مکمل علاج کیا جائے
گا،جبکہ صحت کے سلسلے میں جو اقدامات کر رہے ہیں اس میں غریب طبقے پر خاص
توجہ دے رہے ہیں۔