Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 11, 2019 02:17 pm views : 451

Location : ISPR

Rawalpindi- Indian air violation Int’l journalists, foreign envoys visit Balakot to see ground realities
  • Urdu

راولپنڈی،عالمی میڈیا، سفیروں اور دفاعی اتاشیز نے بالا کوٹ کے مقام کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا، سفیروں اور دفاعی اتاشیز نے بالا کوٹ کے مقام کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے تمام حقیقت دیکھ لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا،سفیروں اور ڈیفنس اتاشیز نے بالاکوٹ اور جابہ کے مقام کا دورہ کیا، تمام لوگوں نے بھارتی دعوے کی حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نمائندوں میں اکثر  ایسے صحافی شامل تھے جو بھارت میں کام کررہے ہیں، انہیں میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے زمینی حقائق اور دیگرشواہد کے حوالے سے بھی وفدکوآگاہ کیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور نے نےوفدکوبھارتی بم کریٹر بھی دکھائے، صحافیوں اور مبصرین کے وفد نے اُس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مدرسہ واقع ہے۔
وفد نے مدرسے کے طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی جبکہ مدرسہ بھی دیکھا جو اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹےدعوؤں کےبجائےسچائی تسلیم کرے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دے۔  آئی ایس پی کے مطابق بعد ازاں وفد نے آرمی پبلک اسکول سوات کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا علاوہ ازیں عالمی میڈیا کے نمائندوں نے مالاکنڈمیں بحالی نو مرکز کابھی دورہ کیا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved