لاہور،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ دے دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ میں عدالت کو بتا یا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ
میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمداویس کےخلاف اظہاروجوہ کےنوٹس کی سماعت کے
موقع پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلایا تھا .وزیراعلیٰ پنجاب
سردارعثمان بزدارلاہورہائیکورٹ پہنچے اوروزیر قانون راجہ بشارت کے ہمراہ
عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔
عدالت نے کہا کہ لا افسران سے متعلق پہلے
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ہوتی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں کیا گیا
،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ دے دیا ہے،
خود بھی وکیل ہوں اور عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔
عدالت نے کہا کہ جب
کوئی لا افسر بنتا ہے تو کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہتا جس پر وزیر
اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ ایسا موقع نہیں ملے گا،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے
نئے وکیل عدالت میں پیش ہوں گے،ہمارے نئے وکیل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ عدالتوں میں صرف قانون کی بات ہو گی، کسی بھی
کیس میں وکلاء دیکھ کر فیصلے نہیں ہوتے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ
تک ملتوی کر دی۔