Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 11, 2019 09:33 pm views : 496

Location : Risalpur

Risalpur- Turkey will stand by Pakistan through thick and thin: Turkish air commander
  • Urdu

رسالپور،پاک فضائیہ کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاک فضائیہ کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 219 کیڈٹس نے شرکت کی, ترک فضائیہ کے کمانڈر حنرل حسن کیچیکا کیاز نے فوجی جوانوں کو فلائنگ بیجز لگائے۔
رسالپور میں واقع پی اے ایف اکیڈمی اصٖغر خان میں پاک فضائیہ کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی,جس میں جی ڈی پی کورس کے پاس آؤٹ ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں کے کیڈٹس شامل تھے۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکا کیاز مہمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے,تقریب میں کیڈٹس کے والدین سمیت بڑی تعداد میں دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
پاس آؤٹ پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی گئی جب کہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
تقریب کے دوران مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز نے جوانوں کو فلائنگ بیجز لگائے جب کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے مختلف کیڈٹس کو شیلڈز بھی دی گئیں۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے آسمانوں پر اپنی مہارت کے جوہر بھی دکھائے۔
زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہو ئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکی کے درمیان بالعموم اور ہماری فضائی افواج کو درمیان عشروں پر محیط گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم آپس میں اسلام ، بھائی چارے اور ثقافت کے مظبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں,ہم خطے کے امن کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ پاکستان اور اس خطے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم کی بے مثال قربانیوں اور اسکی دفاعی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو ترک قوم بہت زیادہ سراہتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ دونوں فضائی افواج کے درمیان مزید تعاون کا فروغ ہماری آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ پاک فضائیہ اور پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور ترک قوم بھی پاکستان کی ہر مشکل گڑھی میں ان کے ساتھ ہو گی ۔
اس تقریب میں02لبین کیڈٹس سمیت کل 101ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے،مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو برانچ انسگنیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔مہمانِ خصوصی نے نمبر 4سکواڈرن کو اکیڈمی کے چیمپئن سکواڈرن کا قائد اعظم بینر عطا کیا۔
کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد اجلال ظفر جبکہ جنر ل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ٹرا فی ایوی ایشن کیڈٹ طلحہ افتخار نے حاصل کی۔ اتقریب میں حسب روایت ، چار ٹی تھرٹی سیون پر مشتمل "بریو ہارٹ فارمیشن "اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی ائیرو بیٹکس ٹیم " شیر دل " نے انتہائی مسحور کن مظاہرہ پیش کیا ۔
قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ا ئیر وائس مارشل ندیم صابر ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے ان کا خیر مقد م کیا،اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران اور گریجو یٹ ہو نے والے زیر تربیت افسران کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved