Apr 11, 2019 09:41 pm
views : 489
Location : NAB Rawalpindi
Rawalpindi- Durrani appears before NAB in illegal assets case
راولپنڈی،نیب راولپنڈی نےسابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف ایک اور کیس کھول دیا
نیب راولپنڈی نےسابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف ایک اور کیس کھول دیا۔
ذرائع
کے مطابق نیب راولپنڈی نےسابق وفاقی وزیراکرم درانی کے خلاف بطور وزیر
ہاؤسنگ مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنےکی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔
اکرم
درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں اُن سے آمدن سے زائد اثاثہ کیس
کےبعد بطور وزیر ہاؤسنگ مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنے کی تحقیقات بھی کی گئیں۔
دوسری جانب اکرم درانی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھےمساجد کےپلاٹ الاٹ کرنےپر بلایا گیا ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ
مجھے جو نوٹس ملا اس کے مطابق مسجدوں کیلئے زمین الاٹ کرنے پر مجھے بلایا
گیا ہے۔