نسل پرستی اور تعصب کو فروغ دینے کی پر کوشش کی مذمت کرتے ہیں،اینڈریو شیئر
کینیڈا کی قدامت پسند جماعت کے رہنما انڈریو شیئر نے کسی بھی قسم کے نسل پرستی کو فروغ دینے کی مذمت کی ہے۔
قدامت پسند پارٹی کے ایک سینیٹر کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ وہائٹ سپریمیسی دیگر کمیونیٹیز کیلئے خطرہ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران شیئر کا کہنا تھا کہ نسل پرستی اور تعصب کو فروغ دینے کی پر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
شیئرنے
کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسطرح کی سوچ کینیڈا میں ایک خطرہ ہے کیونکہ ہم
نے دیکھا ہے کہ اسکے نتیجے میں خوفناک طور پر لوگ اپنی زندگیوں سے محروم
ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز کیوبیک کے قدامت پسند سینٹر کی
جانب سے ایک تجویز دی گئی تھی کہ وہائٹ سپریمیسی سے ہماری زندگیوں، ہماری
کمیونٹیز اور ہماری جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔