اونٹیریو میں اسکول گرلز کیلئے پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کے نام سے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اونٹیریو
کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکول گرلز کیلئے پاکستانی وومن کرکت ٹیم کی
کپتان ثنا میر کے نام سے انڈور کرکٹ تورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ
کو پاور بل بیڈیسی اور الٹرا اسپورٹس کی جانب سے اسپانسر کیا گیا جبکہ
اسکاربرو کے چھ مختلف اسکولوں نے تورنامنٹ میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ٹم
اسٹون کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے لئے شعور پیدا کرنے کے حوالے
سے بہت خوش آمدید قدم ہے جس سے نوجوان پلیئر کو شاندا مواقع میسر آتے
ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہوئی جبکہ ٹی ڈی بی سی کی
لڑکیاں ٹیلنٹد ہیں جبکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر ان لڑکیوں کو
باقاعدہ طور پر کوچنگ فراہم کی جائے تو وہ کینیڈا کی اعلی سطح پر بہت اچھی
طرح سے نمائندگی کرسکتی ہیں اور دنیا میں بہترین ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلہ
کرسکتے ہیں۔
میلون جون کا کہنا تھا کہ آرگنائزر اور اسپانسرز ہماری
نوجوان لڑکیوں کو ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے اس شاندار موقع
فراہم کرنے کے لئے تعریف کے مستحق ہیں جبکہ آج کا تورنامنٹ دیکھ کر بہت
اچھا لگا یہاں کھیلنے والی لڑکیاں کرکٹ مں اہنی صلاحیتوں کا لونا منوان
سکتی ہیں۔