کوئٹہ ,ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ میں دھماکہ 16 افراد جاں بحق ، 30 زخمی
کوئٹہ
میں ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور
30 زخمی ہوگئے، زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔
کوئٹہ
کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں
سولہ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو
کارروائیاں جاری ہے اور زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔
دھماکے
کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے
جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے
کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئےڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ
دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،
دھماکاخیزموادآلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی
شامل ہے جبکہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔