Apr 12, 2019 02:48 pm
views : 489
Location : Domestic Place
Islamabad- Cricket World Cup Trophy in Pakistan
اسلام آباد،ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی کو پاکستان لائیں گے،سرفراز احمد
قومی
کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری ہے،
اچھا پرفارم کریں گے، ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں مضبوط ہیں کسی کو کمزور تصور
نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں
موجود ہے، لوگ آئیں اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، انشاء اللہ ورلڈ
کپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ
پاک بھارت میچ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، کوشش کریں گے
زیادہ کھلاڑی لے کر جائیں، ورلڈ کپ کے میچز سے پہلے پریکٹس میچز ہیں خامیاں
دور کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ10 سال بعد پاکستان میں
بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں
اور اس میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے، ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے چاروں
صوبوں میں جائے گی، 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا جس
میں کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی، کوچ
اور کپتان ایک پیج پر ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی، جلد
کوچ اور سلیکٹرز سے اسکواڈ پر مشاورت ہوگی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا
آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلیںڈ اور جنوبی
افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔