Apr 12, 2019 03:37 pm
views : 478
Location : Domestic Place
Karachi- PEMRA chairman warns of action against cable operators airing Indian channels
اسلام آباد،ملک میں بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین پیمرا
چیئرمین
پیمرا محمدسلیم بیگ کا کہنا ہے ملک میں بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت
اجازت نہیں دیں گے،جوکیبل آپریٹرزبھارتی چینل دکھائیں گے ان کےخلاف
کارروائی ہوگی، پاکستانی ڈی ٹی ایچ دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا۔
تفصیلات
کے مطابق چیئرمین پیمرامحمدسلیم بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کیبل
آپریٹرزکےساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے ، کیبل آپریٹرزبھی ذمہ داری
کامظاہرہ کریں، ہم کیبل آپریٹرزکے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
چیئرمین
پیمرا کا کہنا تھا ملک میں بھارتی ٹی وی چینلزدکھانےکی اجازت نہیں، بھارتی
چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، کیبل آپریٹرز پاکستانی چینلز
کو آگے لیکر آئیں۔
محمدسلیم بیگ نے کہا کیبل ایسوسی ایشن نےآخری
بارسبسکرپشن فیس میں کمی کامطالبہ کیاتھا، کیبل آپریٹرزکی سالانہ فیس میں
کمی کردی ہے، سالانہ فیس24روپےسےکم کرکے12روپےکردی گئی ہے۔
ان کا کہنا
تھا نومبر تک پاکستانی ڈی ٹی ایچ لانچ ہو جائے گا اور دسمبر تک مارکیٹ میں
آجائےگا ، جوکیبل آپریٹرزبھارتی چینل دکھائیں گے ان کےخلاف کارروائی
ہوگی، کیبل آپریٹرسےدرخواست ہےہم سےتعاون کریں ہم آپ سے کریں گے۔