Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 12, 2019 06:00 pm views : 529

Islamabad- 'Zardari could tamper records if not arrested,' NAB tells IHC
  • Urdu

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا جو نیب کے تفتیشی افسر اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے داخل کیا۔
نیب کے جواب میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے قانون کے مطابق دستاویزی شواہد حاصل کیے، آصف زرداری نیب سے تعاون نہیں کر رہے، نیب نے ان کا مؤقف جاننے کے لیے قانون کے مطابق کال اپ نوٹس جاری کیا۔
نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہےکہ جن انکوائریز میں طلب نہیں کیا گیا، آصف زرداری کو اس متعلق جاننے کا استحقاق نہیں، آصف زرداری کو20 مارچ کو سوالنامہ دیا، 10 دن میں جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا۔
نیب کے تحریری جواب کے مطابق آصف زرداری کی کمپنی نے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرض حاصل کیا، انہوں نے درخواست ضمانت کے لیے عدالت کو گمراہ کیا اور غلط بیانی کی، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
نیب نے اپنے جواب میں بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے توشہ خانے کو جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کا معاملہ بھی عدالت کے سامنے رکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات اور لیبیا سے صدر پاکستان کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں تحفے میں پیش کی گئیں، قانون کے مطابق 2 لگژری گاڑیوں سمیت تینوں بلٹ پروف گاڑیاں سرکاری ملکیت تھیں، آصف زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی ملی بھگت سےگاڑیاں حاصل کیں، توشہ خانے سے گاڑیوں کے حصول کے لیے غیر قانونی رعایت حاصل کی گئی۔
نیب کے مطابق کلکٹر آف کسٹم کے نام 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 3 پے آرڈرز جعلی بینک اکاؤنٹس سے تیار ہوئے، آصف زرداری سیکشن نائن اے فور کے تحت کرپشن کے مرتکب پائے گئے۔
نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آصف زرداری کے اثر و رسوخ کے باعث شواہد میں ٹیمپرنگ کرنے کا خدشہ ہے، آصف زرداری کے ہاتھ صاف نہیں لہٰذا عدالت ضمانت مسترد کرے۔
جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں چل رہی ہے جب کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے اس مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved