لاہور،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش
زائداثاثے
اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب
کے سامنے پیش ہوگئے، حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سےمتعلق پوچھ
گچھ کی، حمزہ شہباز نے کہا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف
سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔
تفصیلات
کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب
اختلاف حمزہ شہباز آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں پیش ہوگئے، تین رکنی
تفتیشی ٹیم کی جانب سے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سےمتعلق سوالات کئے گئے،
حمزہ شہبازسے2 گھنٹے45منٹ تک تفتیش کی گئی۔
حمزہ شہباز نے سوالات کا
جواب دیتے ہوئے کہا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی
معاملات دیکھتاہوں، جس کے بعد حمزہ شہبازسوالات کے جوابات ریکارڈ کراکے نیب
دفتر سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نیب کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ سے
اہم ریکارڈ مل گیا ہے، 23ٹرانزیکشنز میں سے 18مبینہ فرنٹ مینوں یا قریبی
افراد کے ذریعے کی گئیں ۔
نیب نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں،حمزہ شہباز کو تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔