ٹورنٹو میں موسم گرم رہنے کا امکان
انوائرمنٹ کینیڈا کی جانب سے ٹورنٹو کا موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ویدر نیٹورک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز ٹورنٹو کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔تاہم گرم درجہ حرارت کے ساتھ تیز بارشوں کی بھی توقع ہے۔
محمکہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائیگا تاہم آئندہ ہفتے میں مزید گرمی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔