اونٹیریو کی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا
اونٹاریو حکومت نے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں پروگریسو کنزرویٹو پارٹی نے اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔
پی سی نے یہ حقیقت بتائی کہ بجٹ میں رہائشیوں یا کاروباروں کے لئے کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں ہے،لیکن اس میں ٹیکس کی کریڈٹس اور والدین، بزرگوں اور کاروباری مالکان کی مدد کرنے کے دیگر اقدامات شامل ہیں۔
بجٹ میں اونٹریو چائلڈ کیئر ایکسس ،تعارف کرایا گیا ہےجس میں خاندانوں کو کم سے اعتدال پسند آمدنی کے ساتھ سات سال سے کم عمر کے بچے کو 6،000 ڈالر تک فراہم کئے جائیں گے جبکہ سات سال پے سولہ سال تک کے بچوں کیلئے لئے تین ہزار سات سو پچاس ڈالر فراہم کئے جائیں گےجبکہ معزور بچے کیلئے آٹھ ہزار دو سو پچاس ڈالر دیے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ وک فیڈیلی کا کہنا تھا کہ 2019 کے بجٹ میں عوام مفاد کو مدنظر رکھا گیا ہے،ہم مالیاتی توازن کو بحال کر رہے ہیں، اونٹیریو کو کاروبار اور ملازمتوں کے لئے کول رہے ہیں، ہماری صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر اہم عوامی خدمات،اونٹاریو کے لوگ، ہماری ترجیح ہیں۔