لبرلز نے ٹروڈو اور ولسن رے بولڈ کیخلاف تحقیقات کی اپوزیشن کی کوشش ناکام بنادی
کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل نے اپوزیشن کی کوشش کو ناکام کر دیا ہے جاس میں وہ یہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کینیڈا کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ کے چناؤ کے حوالے سے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈوؤو اور سابق اٹارنی جنرل جوڈی ولسن رےباؤڈ کے درمیان تنازعات کی معلومات کس طرح منظر عام پر آئیں۔
اپوزیشن کی جانب سے اس حوالے سے کامنز جسٹس کمیٹی میں معاملے کے تحقیقات کے حوالے سے کال دی گئی تھی تاہم لبرلز کی اکثریت ہونے کے سبب اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
قدامت پسند ایم پی مائیکل کوپر نے تحریک پیش کی جس میں کہاگیا سپریم کورٹ میں تقرریوں کے حوالے سے لیکس ہونے معلومات باعث تشویش اور آزاد عدلیہ کے حوالے سے بھی سوالیہ نشان ہیں۔
لبرلز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کہ تحریک مکمل طور پر سیاسی اور اس میں ایس این سی لاویلن معاملے کو گھسیٹنے کی کوشش کی گئ ہے