Apr 13, 2019 08:40 pm
views : 432
Location : Domestic Place
Lahore- NAB told settlement to Government, says Hamza Shehbaz
لاہور، نیب نے کہا حکومت سے سیٹلمنٹ کرلیں ہم معاملے کو رفع دفع کرسکتے ہیں، حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب نے مجھے
کہا حکومت سے کوئی سیٹل منٹ کریں ہم سارے معاملے کو رفع دفع کر سکتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ
شہباز کا کہنا تھا کہ نیب سیاست زدہ ہو چکا ہے یہ اعلی عدلیہ کہتی ہے، نیب
اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے، نیب کے پیچھے نیازی چھپا ہے، میرے گھرمیں دو دن
دھاوا بولا، میری بیمار والدہ کو کال آف نوٹس آگیا، میری دو بہنوں کو طلبی
کے نوٹس جاری کئے گئے، کیا مہذب معاشرے ایسے بیٹیوں کو نوٹس دیئے جاتے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز تحقیقات میں
تعاون کر رہے ہیں، ڈی جی نیب نے مجھے کہ میرے خلاف جعلی ڈگری کی قراردار کو
ختم کرائیں آپ کو دوبارہ نوٹس نہیں ملے گا اور ڈی جی نیب نے یہ بھی کہا
حکومت سے کوئی سیٹل منٹ کریں ہم سارے معاملے کو رفع دفع کر سکتے ہیں جبکہ
ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد پھرنیب آفس نے بتایا کہ 16 اپریل کو پھر
بلائیں گے۔