لاہور، نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو
منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کرتے ہوئے ان کے
نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کردی۔
نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی بیگم اور بیٹیوں کو منی
لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ہے۔ حمزہ شہباز کو 16 اپریل، نصرت شہباز کو 17
اپریل، رابعہ عمران کو 18 اور جویریہ علی کو 19 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
نیب ٹیم ان تمام افراد کے گھر پہنچی اور انہیں نوٹسز وصول کرائے۔
علاوہ ازیں نیب لاہور نے نصرت شہباز، جویریہ اور رابعہ شہباز کو بیرون ملک
فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
نیب نے ایڈیشنل
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے امیگریشن کو خط لکھ کر نصرت شہباز، رابعہ عمران،
جویریہ علی اور عائشہ ہارون کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے
کہا ہے کہ جب تک ان خواتین کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جاتے اس وقت تک
پی این ایل لسٹ میں ڈال دیے جائیں۔