Apr 13, 2019 09:38 pm
views : 401
Location : Domestic Place
Karachi- World Homeopathic Day
کراچی، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ ہومیو پیتھک ڈے منایا گیا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ ہومیو پیتھک ڈے منایا گیا۔ ہومیو
پیتھک ڈاکٹرز فارما کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے مینجمنٹ آف ہومیو پیتھک
ہاسپیٹل کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا ۔
تقریب میں ماہر ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی
اسناد پیش کی گئیں۔
تقریب سے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے
ملک میں کسی کو نشانہ بنانے کیلئے قانون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے جو کہ
نہیں ہونا چاہیے۔ قانون اس لئے نہیں بنائے جاتے کہ کسی کو قانون کے تحت
نشانہ بنایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دنیا کا واحد ملک تو نہیں ہے بھارت بھی ہمارے ساتھ کا ہی ہے اس میں بھی یہی حال ہے ۔
میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ کراچی سینٹرل جیل چلیں جائیں
دیکھنے کیلئے تو انڈر ٹرائلز قیدی 80 فیصد ہیں جو کہ افسوسناک ہے جبکہ
دوسرے ممالک جب تک کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی اس وقت تک اسے بند نہیں کیا جاتا۔