Apr 14, 2019 02:53 pm
views : 377
Location : Domestic Place
Karachi- Railway Minister Sheikh Rasheed Media Talk on Death of Railway Employee
کراچی،عمران خان کی موجودگی میں کراچی سرکلر ریلوے نہ بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی،شیخ رشید
وزیر
ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے
گا، ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ افرادکونوکریاں ملیں گی، ریلوے کے ایک لاکھ
ملازمین ہیں،ڈیڑھ لاکھ افرادکوپنشن دیتے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید حادثے
میں جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیورکے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت
کی،راشدٹرین کے انجن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھا ، میڈیاسے گفتگو کرتے
ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مزدورہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہیں،شہیدکے
لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے شہیدکے بیٹے کونوکری دی جائے گی،
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کاخسارہ بہت زیادہ ہے، ایم ایل ون منصوبہ
پاکستان کی تاریخ بدل دے گا، ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ افرادکونوکریاں ملیں
گی، ریلوے کے ایک لاکھ ملازمین ہیں،ڈیڑھ لاکھ افرادکوپنشن دیتے ہیں، کراچی
سرکلرریلوے کاڈیزائن ابھی تک نہیں بنا۔
وزیرِ ریلوے نے کراچی سرکلر
ریلوے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ابھی تک کوئی ڈیزائن اور
فزیبلٹی نہیں بنی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی موجودگی میں
کراچی سرکلر ریلوے نہ بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔