Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2019 03:52 pm views : 489

Islamabad- President Arif Alwi Addresses to Islam Conference
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس نے بتایا کہ ہمدردی کیا ہوتی ہے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر مل کی بقا کے لیے کام کیا جب کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔
اسلام میں منعقدہ چوتھی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جب کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات ہے جب کہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس نے بتایا کہ ہمدردی کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جب کہ دنیا ہماری فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے اور اب افغان مہاجرین کی تیسری چوتھی نسل بھی پاکستان میں موجود ہے۔ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو پناہ دے کر دنیا کو بتایا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔
کانفرنس کے آغاز میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مذہبی اُمور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved