Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2019 04:08 pm views : 508

Gujranwala- Indian woman ‘embraces’ Islam, marries Pakistani man
  • Urdu

گجرانوالہ،شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا

شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا اور گوجرانوالہ کے نوجوان سے شادی کرلی۔
شوہر کے تشدد سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی، چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی ٹینا نے اسلام قبول کرکے گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کرلی۔سلمان زیرو پوائنٹ کا رہائشی ہے اور اس نے ٹینا کے سابق شوہر کے تشدد کی ویڈیوز بھی سنبھال کر رکھی ہیں۔
ٹینا کی سلمان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور اب بھارتی خاتون پاکستان آکر مسلمان ہوگئی ہے۔ ٹینا نے لاہور میں ایک مدرسہ میں اسلام قبول کیا اور اس نے اپنا نام عائشہ رکھا۔
بھارتی خاتون عائشہ نے کہا ہے کہ وِزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا جواب دیں، میرے ساتھ کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی، میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور سلمان سے شادی کی، وزیر اعظم عمران خان ہمیں تحفظ دیں۔
سلمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدلی، 2015ء سے دوستی چل رہی تھی جس کے بعد شادی کا فیصلہ ہوا اب  یہ مرضی سے پاکستان آئی ہیں مسلمان ہوئیں اور ہم نے نکاح کیا، وزیراعظم عمران خان مدد کریں ہمیں تحفظ دیں اور بیوی کو جلد از جلد پاکستانی شہریت دی جائے۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیمان نے اسے زبردستی اسلام قبول کروانے کے بعد یرغمال بنا رکھا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان آگئی ہے حکومت پاکستان اسے فوری واپس بھیج دے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved